وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے چاروں میچز لاہورمنتقل کردیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں پاک آسٹریلیا میچزکی راولپنڈی سے لاہور منتقلی کے حوالےسے اہم اجلاس ہوا۔ پی سی بی عہدیداران سمیت سیکیورٹی اداروں کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے اور موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگرتمام امور کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ راولپنڈی کے پاک آسٹریلیا میچزلاہورمنتقل کردیےگئےہیں۔ راول پنڈی میں 31،29 مارچ اور3 اپریل کو پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے میچز ہونا تھا جب کہ 5 اپریل کو سیریز کا واحد ٹی 20 میچ راولپنڈی میں ہونا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کا موقف تھا کہ میچز کے حوالے سے لاجسٹک، ٹکٹنگ اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کیلئے جلد فیصلہ ضروری تھا۔