دورہ آسٹریلیا سے قبل قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بدھ سے کراچی میں رپورٹ کرینگے۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 21 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان کیا جاچکا ہے، جس میں 5 ریزرو کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نہ کھیلنے والے کرکٹرز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑی 27 فروری کو ایونٹ کے اختتام پر اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔
آسٹریلوی ٹیم 27 فروری کواسلام آباد پہنچے گی جہاں وہ ایک روزہ آئسولیشن کرےگی، جس کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا شیڈول پہلا ٹیسٹ میں 4 مارچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جبکہ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور اوپنر شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے جبکہ تیسرے کھلاڑی یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل
یاد رہے کہ مہمان ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر دورہ پاکستان کا آغاز کرے گی جبکہ سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز لاہور کے بجائے راولپنڈی میں ہی کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک کراچی جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔