یونائیٹڈ نے قلندرز کو شکست سے دوچار کردیا

IMG 20220205 WA0321

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دیدی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 174 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہ تھا تاہم کولن منرو اور کپتان شاداب خان کی ففٹیز بنائی، جو رائیگاں گئی۔

کپتان شاداب خان 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکی اننگز میں دو چوکے اور 4 چھکے شامل تھے جبکہ کولن منرو نے 60 رنز اسکور کیے۔

یونائیٹڈ کے اوپنرز ناکام ہوئے پال اسٹرلنگ 14 اور ایلکس ہیلز 11، آصف علی 11 رنز بناسکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 174 رنز بنائے اوپنر عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے جارحانہ آغاز فراہم کیا، پہلی وکٹ کی شراکت میں دونوں بلےبازوں نے 83 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، عبداللہ 44 جبکہ فخر زمان 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اوپننگ پارٹنر شپ کے قلندرز کی تین وکٹیں جلد گرگئیں، کامران غلام ایک، محمد حفیظ 5 اور فل سالٹ 2 اور ڈیوڈ ویزے 20 رنز بناسکے۔

لوئر مڈل آرڈر میں ہیری بروکس نے 37 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا ٹوٹل 169 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان اور وقاص مقصود نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔


Author: desi123

Desi123.com is an online news portal that aims to provide the latest trendy news for Asians living in Asia and around the World.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *