پی ایس ایل7:یونائٹیڈ کا قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

IMG 20220205 WA0193

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ قلندرز کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کرینگے۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کوشش ہوگی یونائیٹڈ کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے میچ میں فتح یقینی بنائیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

کپتان شاداب خان، ایلکس ہیلز، پال اسٹرلنگ، کولن منرو، آصف علی، اعظم خان، مبصر خان، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور وقاص مقصود

لاہور قلندرز

کپتان شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، احمد دانیال، بین ڈنک، فخر زمان، محمد حفیظ، سمت پٹیل، راشد خان، فل سالٹ، ڈیوڈ ویزے اور کامران غلام

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں اب تک تین تین میچز کھیل چکی ہیں جبکہ دو دو میچز جیت کر باالترتیب 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

دوسری جانب آج کے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا۔


Author: desi123

Desi123.com is an online news portal that aims to provide the latest trendy news for Asians living in Asia and around the World.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *