پی ایس ایل7:سلطانز کی مسلسل پانچویں فتح

IMG 20220131 WA0159

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیرہویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل پانچویں فتح اپنے نام کرلی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم ملتان سلطانز نے جارحانہ بلےبازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 222 رنز کو پہاڑ کھڑا کیا گیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کے بیٹرز بےبسی کی تصویر بنے نظر آئے، اوپنر حضرت اللہ زازئی، حیدر علی اور بین کنٹنگ کے علاؤہ کوئی کھلاڑی ملتان کے بالرز کا سامنا نہ کرسکا، تینوں نے باالترتیب 43، 24 اور 52 رنز اسکور کیے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل 10، شعیب ملک 11، شیفرون ردرفورڈ اور کپتان وہاب ریاض 11، 11 جبکہ عثمان قادر 12 رنز بناکر نمایاں رہے۔

IMG 20220128 WA0403

سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی اور عمران طاہر نے 3،3 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے محمد رضوان اور ٹم ڈیوڈ کی جارحانہ بلےبازی کی بدولت 222 رنز اسکور کیے تھے۔

کپتان محمد رضوان نے اپنی فارم کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے 52 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی، انکی اننگز میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

ٹم ڈیوڈ نے انکا کپتان کو بھرپور ساتھ دیا اور محض 19 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ سلطانز کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر شان مسعود نے 35، صہیب مقصود نے 25 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک، عثمان قادر اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کپتسن وہاب ریاض مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے انہوں نے 4 اوورز میں 55 رنز دئیے۔


Author: desi123

Desi123.com is an online news portal that aims to provide the latest trendy news for Asians living in Asia and around the World.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *