پی ایس ایل 7:سلطانز کا زلمی کو 183رنز کا ہدف

IMG 20220205 WA0404

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیدیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے  میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 182 رنز بنائے، شان مسعود 49 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز شاندار رہا اور اوپنر شان مسعود اور کپتان محمد رضوان کے درمیان 98 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، تاہم رضوان 34 گیندوں پر 34 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ملتان کو دوسرا نقصان شان کی صورت میں اٹھانا وہ 131 کے مجموعی اسکور پر 68 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ ٹِم ڈیوڈ 34 اور رائیلی روسو 15 رنز بناسکے۔

پشاور کی جانب سے وہاب ریاض اور سلمان ارشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پہلے مرحلے میں مسلسل 5 میچز میں کامیابی حاصل کرکے ملتان سلطانز 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پرجبکہ پشاور زلمی 5 میں سے 2 میچز جیت کر پانچویں نمبر پر ہے۔


Author: desi123

Desi123.com is an online news portal that aims to provide the latest trendy news for Asians living in Asia and around the World.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *