پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

FM p3Y0WYCwCXd5 640x422
فوٹو: ٹویٹر

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا، میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

 بابر اعظم نےکا کہا کہ سیریز کیلئے ہم پرجوش ہیں اور کينگروز کو ٹف ٹائم دينے کی کوشش کریں گے۔

اس سے قبل، راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای اوپی سی بی فیصل حسنین نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا آج اہم دن ہے، پاکستانی عوام کی جانب سے تمام مہمانوں کو خوش آمدیدکہتے ہیں۔ حالیہ کرکٹ سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا۔

پاکستان ٹیم

عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علیم کپتان بابراعظم، فواد عالم، محمد رضوان، افتخار احمد، نعمان علی، ساجد خان، نسیم شاہ، شاھین شاہ آفریدی۔

آسٹریلیا ٹیم

ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، نیتھن لائن، جوش ہیزلووڈ۔


Author: desi123

Desi123.com is an online news portal that aims to provide the latest trendy news for Asians living in Asia and around the World.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *