آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی جس میں قومی کرکٹ ٹيم کے کپتان بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستانی بلے باز فخر زمان ایک درجہ ترقی کے بعد نویں نمبر پر آگئے جبکہ انگلش کپتان جو روٹ ایک درجہ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے۔
بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی بلے بازوں کی رینکنگ میں دوسرے اور روہت شرما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈے کی باؤلرز رینکنگ میں ٹرینٹ بولٹ پہلے، آسٹریلیا کے جوش ہیزلووڈ دوسرے اور انگلینڈ کے کرس ووکس تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر براجمان ہیں جبکہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور انگلینڈ کے کرس ووکس تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔