کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے مرحلے میں پرفارمنس میں بہتری لانے کی کوشش کرینگے۔
سال 2020 میں پی ایس ایل چیمپئین کراچی کنگز رواں سیزن میں 5 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں انہیں تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
کنگز کے کپتان کا کہنا ہے کہ “یہ ہمارے لیے واقعی ایک مشکل آغاز رہا ہے اور ہمارے پاس اپنے باقی پانچ میچ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جب ہم اتوار کو لاہور لیگ کے اپنے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی سے مقابلہ کریں گے تو پوری ٹیم پرجوش اور تبدیلی کے لیے تیار ہوگی۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان پی ایس ایل 7 کے کراچی لیگ میں ناقابل شکست رہنے پر ٹیم کی تعریف کی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور لیگ کے پہلے مقابلے میں ملتان سلطانز کا مقابلہ آج پشاور زلمی سے ہوگا۔