آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دو بار ورلڈکپ جتوانے والے رکی پونٹنگ نے پاک آسٹریلیا میں ‘شاہین شاہ آفریدی کو ایک مکمل پیکج قرار دیا ہے’۔
آئی سی سی نے سابق آسٹریلوی کپتان کا ری ویو شامل کرتے ہوئے بتایا کہ جب پاکستانی ٹیم نے سال 2019 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا تو شاہیں محض 19 سال کے تھے اور انہوں اس ٹیسٹ سیریز میں محض 5 وکٹیں حاصل کیں تھی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ شاہین نے عالمی کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھادی ہے۔
مینز کرکٹر آف دی ایئر اور دو بار سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے فاتح رکی پونٹنگ نے ‘شاہین آفریدی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے بلکل حیرت نہیں کے شاہین آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں پاکستان کی جانب سے مکمل پیکج ہونگے’۔
شاہین آفریدی سال 2021 میں 36 بین الاقوامی میچوں میں صرف 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں لے کر آفریدی تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔
اسی سال انہوں نے 2021 کے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی پہلی ورلڈ کپ فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس میں روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کی بڑی وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یاد رہے کہ سال 2021 میں ہی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی حیران کن پرفارمنس دی تھی جس میں صرف 9 میچوں میں 17.06 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کیں۔