جاوید آفریدی کی چیلسی فٹبال کلب کو خریدنے میں دلچسپی

1 1

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی انگلش پریمیئر لیگ کی کلب ٹیم چیلسی کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ہسپانوی اسپورٹس ویب سائٹ سوئے میڈرڈسٹا نے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق چیلسی کو خریدنے سے متعلق جاوید آفریدی کے نمائندوں کی برطانیہ میں اسپورڈ اینڈ لیگل ایجنسی کے ساتھ ملاقات بھی ہوچکی ہے۔

بیشتر سرمایہ کار چیلسی فٹبال کلب کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

چیلسی کو خریدنے کے حوالے سے جاوید آفریدی اور ایک سوئس ارب پتی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ سوئس ارب پتی نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ اسے رومن ابرامووچ کی طرف سے پیشکش موصول ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کلب اس وقت رومن ابرامووچ کی ملکیت ہے اور اسکا مالک ایک روسی ارب پتی ہے۔ روس یوکرین تنازع کے بعد روسی ارب پتی نے کلب کو فروخت کے لیے رکھ دیا ہے۔

جون2003 میں، رومن ابرامووچ نے چیلسی کو خریدا تھا۔ جب سے ابتک یہ کلب ٹیم پانچ مرتبہ پریمیئر لیگ اور پانچ مرتبہ ہی ایف اے کپ ٹرافی جیت چکی ہے۔


Author: desi123

Desi123.com is an online news portal that aims to provide the latest trendy news for Asians living in Asia and around the World.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *