بھارت نے پانچویں بار انڈر 19 ورلڈکپ جیت لیا

images 7

بھارت نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر پانچویں بار انڈر 19 ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔

ویسٹ میں کھیلے جارہے انڈر 19 ورلڈکپ میں کے فائنل انگلینڈ نے بھارت کو 189 رنز کا ہدف دیا، جو بھارتی ٹیم نے 48 ویں اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  44.5 اوورز میں 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی،  جیمر ریو  95 اور جیمر سیلز  34 رنز بناکر نمایاں رہے۔  بھارت کے راج باوا نے پانچ اور روی کمار نے چار وکٹیں حاصل کیں

بھارت  نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں حاصل کر لیا، شیخ رشید اور نشانت سندھو نے 50، 50 رنز کی اننگز کھیلیں۔

یاد رہے کہ  پاکستان انڈر 19 کی ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کوارٹر فائنل میں باہر ہوگئی تھی۔

ایونٹ میں قومی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا سے شکست ہوئی تھی باقی میچز میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی اور سری لنکا کو شکست دیکر گرین شرٹس نے 5 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔


Author: desi123

Desi123.com is an online news portal that aims to provide the latest trendy news for Asians living in Asia and around the World.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *