پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی مسلسل شکستوں پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بابراعظم کو نشانے پر رکھ لیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ‘کنگز کے کپتان بابراعظم 20 اوورز تک میدان میں بالز کھیلتے رہے لیکن ٹیم کو فتحیاب نہ کرواسکے، انہیں میچ فنش کرنا سیکھنا ہوگا’۔
سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم بلاشبہ نمبر ون کھلاڑی ہیں تاہم انہیں میچ جتوانا چاہیے تھا، گزشتہ بابراعظم کی 90 رنز کی اننگز کے باوجود زلمی نے کنگز کو 9 رنز سے شکست دی تھی جو ایونٹ میں کراچی کی مسلسل چوتھی ناکامی تھی۔
ایونٹ میں ہے درپے شکستوں کے بعد کنگز کا فائنل فائنل فور میں جگہ بنانے کا خواب تقریباً ناممکن ہوگیا ہے۔
دوسری جانب کراچی کنگز کو جو کلارک، محمد عامر اور محمد الیاس کی انجریز کے باعث شدید دھچکا لگا ہے۔