آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

Pakistan Test Squad 640x360
فوٹو: اے ایف پی

پاکسان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جبکہ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور اوپنر شان مسعود کی واپسی ہوئی ہے جبکہ تیسرے کھلاڑی یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

حارث رؤف جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے جبکہ شان مسعود نے آخری مرتبہ سیزن 21-2020 میں دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

دونوں کھلاڑیوں کو اسپنر بلال آصف اور اوپنر عابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل جو کھلاڑی پی ایس ایل 2022 کا حصہ نہیں ہیں وہ 16فروری بروز بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تربیتی کیمپ کا حصہ بن جائیں گے۔

ٹیسٹ اسکواڈ

کپتان بابراعظم، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاھین شاہ آفریدی، شان مسعود، زاہد محود۔

ریزرو پلیئرز

سرفراز احمد، نسیم شاہ، محمد عباس، یاسر شاہ، کامران غلام

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کے بجائے ایک تسلسل برقرار رکھا گیا ہے، اس سے نہ صرف کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھے گا بلکہ یہ ان کی سال 2021 میں عمدہ کارکردگی کا صلہ بھی سمجھا جائے گا۔

پی سی بی اس دوران ثقلین مشتاق کو مزید 12 ماہ کے لیے پاکستان کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے جبکہ محمد یوسف کو آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ اور شان ٹیٹ کو 12ماہ کے لیے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔


Author: desi123

Desi123.com is an online news portal that aims to provide the latest trendy news for Asians living in Asia and around the World.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *