آئی پی ایل:آسٹریلوی کھلاڑی پہلے مرحلے میں شریک نہیں ہونگے

Australia Cricket

دورہ پاکستان کے باعث آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کا موقع گنوا دینگے۔

تاریخی دورہ کے لیے آسٹریلوی ٹیم فروری کے آخر میں پاکستان پہنچے گی جبکہ سیریز کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا، جس تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی20 پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا اختتام 5 اپریل کو ہوگا۔

رواں ہفتے کے آخر میں آئی پی ایل کی میگا نیلامی کے لیے 47 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کو حکم دیا ہے کہ آئی پی ایل کے لیے بین الاقوامی ڈیوٹی ترک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

انڈیا ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ فرنچائزز کو تصدیق کی ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی اس سال آئی پی ایل کے پورے دورانیے کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

آسٹریلیا نے دورۂ پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

کوویڈ پروٹوکولز کے تحت کھلاڑیوں کے ٹیم میں شامل ہونے سے قبل قرنطینہ کی مدت 6 روز ہوگی جبکہ لیگ کا آغاز 27 مارچ سے ہوگا۔


Author: desi123

Desi123.com is an online news portal that aims to provide the latest trendy news for Asians living in Asia and around the World.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *